عوام کورونا وائرس پر سنجید گی کا مظاہرہ کر یں،مرزا عالم بیگ

عوام کورونا وائرس پر سنجید گی کا مظاہرہ کر یں،مرزا عالم بیگ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی ر ہنما ء مرزا عالم بیگ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز چین سے زیادہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سنجید گی کا مظاہرہ کر نا ہو، درست انداز میں احتیاط نہ کی گئی صورت حال مزید خراب ہو سکتی، عوام حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مرزا عالم بیگ نے مز ید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 688 نئے کیس سامنے آئے اور گزشتہ ایک ہی روز میں 82 مریض انتقال کر گئے جو کہ تشویش ناک بات ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی اور اب تک کل 1770 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔مرزا عالم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں عوام وائرس کو نظر انداز نہ کریں، حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نر می کی گئی لیکن عوام نے اس کا غلط استعمال کیا، جس کی وجہ سے روز با روز مر یضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو ر ہا ہے۔ انہوں نے شہر یوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآ مد کیا جائے تاکہ وائرس کو جلد قابو کیا جا سکے۔مرزا عالم بیگ نے مزید کہا کہ صورت حال خراب ہو ر ہی ہے، لوگوں کو ٹیسٹ کرانا چاہیے، عوام اپنی، اپنے پیاروں اور لوگوں کی زندگی بچائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -