اللہ کی بند گی کا حقیقی شعور فکر آخرت سے حاصل ہو تا ہے،شاہ عبد الحق

اللہ کی بند گی کا حقیقی شعور فکر آخرت سے حاصل ہو تا ہے،شاہ عبد الحق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ صبر و برداشت،ضبط ِنفس اللہ کی بند گی کی علامت ہے، اللہ کی بند گی کا حقیقی شعور فکر ِآخر ت سے حاصل ہو تا ہے۔انہو ں نے ایک نشست میں کہا کہ انسا ن اپنے عمل و کر دار کی وجہ سے پستی و ذلت کا سامنا کر رہا ہے۔ دنیا کی زند گی کی حقیقت محدود ہے آخر ت کی مد ت کی کو ئی حد نہیں ہے،ہمیں زند گی کا انداز فکر بد لنا ہوگا۔شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ نادانی، غفلت، خو اہشا ت نفس کے خو ل سے با ہر آکر اپنی مو جو دہ زند گی اور آخر ت کی دا ئمی زند گی پر سنجید گی سے غو ر کر نا ہو گا،انہو ں نے کہا کہ ہما ری غفلت و بے خبری کا خمیا زہ کسی دوسر ے کو نہیں ہمیں خو د بھگتنا ہو گا۔ انہوں نے مز ید کہاکہ مال و دولت اللہ کی را ہ میں خر چ کر نا اللہ کے قر ب کی دلیل اورمحبت الہی کی علامت ہے، اخلا ق و کر دار کی تعمیرقر آن کی ہدایت اور اسو ۂ رسول ﷺ پر عمل کر کے ہی ممکن ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -