انسان دوست ماحول کیلئے درخت لگانا ضروری ہے، محمد یونس

  انسان دوست ماحول کیلئے درخت لگانا ضروری ہے، محمد یونس

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ) انسان دوست ماحول کیلیے درخت لگانا ضروری ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ضلع حیدرآباد،ٹنڈو الہیار، میر پور خاص، ٹنڈو جام اور مٹیاری میں ”سربرز سندھ پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کاآغاز کیاجائے گا،4-4فٹ کے پھل اور سایہ دار درخت لگا کران کو نمبر الاٹ کیے جائیں گے، وقت پر پانی اور کھاد کا انتظام کیا جائے گا،پودے کے درخت بننے تک ان کے گرد باؤنڈری تعمیر کی جائے گی، اس کے بعدسندھ بھر میں یہ مہم شروع کی جائے گی۔ یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے درخت جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے،اس کے بر خلاف نہ صرف جنگلات، سڑکوں کے کنارے اور گھروں سے بھی درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرسے تعفن، آلودہ پانی،کھلے گٹر،دھول، دھواں، شورانسانیت کادشمن ہے،عوام کی اکثیر آلودگی کے باعث وبائی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے ہر فرد اپنی ذمے داری محسوس کرے اپنے گھر، گھر کے سامنے سڑک پرپھل دار اورسایہ دار خت ضرور لگائے،لوگ اپنے گھر اور گلی کی بھی صفائی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی شجر کاری مہم سے مقامی آبادی کو فضائی آلودگی سے نجات ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -