اے آئی جی کی پلازمہ عطیہ کرنیوالے اہلکاروں سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن پلازمہ عطیہ کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کیلئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا استقبال کیا۔غلام نبی میمن اس موقع پر پلازمہ عطیہ کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے، انہیں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کے 400 سے زائد ملازمین مرحلہ وار پلازمہ عطیہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 5 ایس ایس یو کمانڈوز نے کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کیا تھا۔دوسری جانب ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے جن مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونین کونسل گڑھی خدا بخش کے صدر نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نعمت اللہ ناریجو ثابت قدم جیالے اور اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔مرحوم نعمت اللہ ناریجو کی پارٹی کے لیئے خدمات قیادت و کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نعمت اللہ ناریجو کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔