میرپور خاص:پولیس کارروائی،6گرفتار،موٹرسائیکلیں برآمد

  میرپور خاص:پولیس کارروائی،6گرفتار،موٹرسائیکلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص پولیس نے چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 ملزمان کو مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا ہے، ملزمان سے آٹھ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور گھروں سے لوٹا مال بھی برآمد کیا، اس بات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی عثمان لغاری نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انچارج سی آئی اے غلام حسین سدھایو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری، ایس ایچ او غریب، ایس ایچ او محمود آباد افتحار باجوہ، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد محمد فرمان اور ایس ایچ او عبدالستار گرگیج بھی موجود تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ6 ملزمان بنام ریاض عرف راجو، ذیشان عرف خلجی منا، بلال، محمد علی شر، دانش برگھڑی اور دلیپ کولہی،میرپورخاص شہر اور دوسرے تعلقے کے مختلف علاقوں کی موٹر سائیکلیں چوری، نقب زنی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان موٹر سائیکلیں ایک منظم انداز میں مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ان کے پرزہ جات کو دور دیہی علاقوں میں بیچتے تھے، ملزمان سے تقریبا 8آٹھ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ساتھ ہی دیگر گھریلوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سے پولیس کی ٹی میں مزید تفتیش کررہی ہیں اور امید ہے کہ مزید ملزمان بھی گرفتار ہوں گے اور چوری شدہ مسروقہ مال بھی برآمد ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -