سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عاطف مزاری سپرد خاک‘ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

  سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عاطف مزاری سپرد خاک‘ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

  

راجن پور،روجھان (ڈسٹرکٹ رپورٹرنمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹریری سردار عاطف حسین مزاری اپنے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق نمازجنازہ میں لاکھوں کی شرکت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج روجھان میں سوگ کا عالم تجاراتی مراکز بند ہر آنکھ اشکبار وزیراعلی پنجاب،سابق وزیراعلی پنجاب شہباش شریف،ڈپٹی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

سپیکر پنجاب اسمبلی کا وفات پر افسوس کا اظہار تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹریری سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری اپنے بیٹے باسط مزاری کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کے قاتل بیٹا باسط مزاری کو فاتر العقل بتایا جارہا ہے جسکا زہینی توازن ٹھیک نہیں تھا اور زرائع کے مطابق اسکا علاج چل رہا تھا سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹریری ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری بزرگ عالم دین سیف الرحمن درخواستی کے فرزند رحمت درخواستی کے ساتھ چائے پی رہے تھے کہ انکے بیٹے باسط مزاری آئے اور اپنے والد سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری پر کلاشنکوف کا برسٹ کھول دیا جس سے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری زخمی ہوگئے زخمی باپ کو دیکھ کر فاتر العقل بیٹے کی باپ سے محبت جاگ اٹھی اور زخمی باپ کو اٹھایا اور ضلعی ہسپتال لے گئے اور خود موقع سے لاپتہ ہوگئے جبکہ سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ہسپتال جا کر دم توڑ گئے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی وفات کا سن کر سینکڑوں کارکن اور ڈپٹی کمشنر زوالفقار علی اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری میں ہزاروں کارکن مسلم لیگ ن کے راہنما مقتول سردار عاطف حسین مزاری کے لواحقین مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار صفدر حسین مزاری،سابق ناظم سردار شمشیر علی مزاری،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار خضر حسین مزاری اور سردار ریحان خان مزاری کے پاس پہنچ گئے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کے سوگ میں تاجر برداری نے تجاراتی مراکز بند کردئیے اور سردار عاطف حسین مزاری کے سوگ میں شریک ہوئے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی تاریخی نماز جنازہ پیر طریقت پیر سید غلام حسین شاہ قمبر والی سرکار نے پڑھائی تاریخی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری،ایم این اے ریاض محمود مزاری،سابق ناظم رفیق اعظم۔مزاری،سردار صفدر حسین مزاری،مسلم لیگ ن کے راہنما سردار خضر حسین مزاری،سابق ناظم سردار شمشیر علی مزاری،صدر نشینل تحصیل پریس کلب نوراحمد راہی،سنئر صحافی محمد علی ڈوگر،محمد علی عامر گورچانی سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری دوبار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور صوبائی پارلیمانی سیکٹریری بھی رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔

سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -