افغانستان، فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 19عسکریت پسند اور14سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان، فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 19عسکریت پسند اور14سکیورٹی اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل/فراح(شِنہوا)افغانستان میں طالبان کے حملوں اور جھڑپوں کے دوران14سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 19عسکریت پسند بھی مارے گئے۔جنوبی صوبہ زابل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ ضلع شاہ جائے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور اس کے بعد ایک فضائی حملے میں 18طالبان ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ جائے میں مشترکہ افغان سکیورٹی فورسز(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کی چوکی پر درجنوں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد صوبائی فوجی کمیشن نے فضائی مدد طلب کی تھی، علاقے میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 3بچے زخمی ہوگئے۔دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں طالبان کے ایک حملے میں کم ازکم 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ مختصر جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا حملہ ہے مقامی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔حکومت کی ترجمان واحدہ شاہکار نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں جمعرات کے روز مشرقی صوبہ پروان میں جھڑپوں کے دوران افغان علاقائی فوج کے 7اہلکار اور 1عسکریت پسند ہلاک جبکہ 1فوجی زخمی ہوگیا۔ترجمان نے کہاکہ طالبان کی جانب سے 2فوجیوں کو پکڑ لینے کا شبہ ہے۔
افغانستان