صوبائی وزیر محنت انصر مجید کیخلاف بدعنوانی شکایات کی تحقیقات شروع

صوبائی وزیر محنت انصر مجید کیخلاف بدعنوانی شکایات کی تحقیقات شروع

  

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی کیخلاف بدعنوانی کی شکایات پر تحقیقات کا آ غاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر لیبر پر وزارت میں اختیارات کے مبینہ طور پر ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔شکایت کے مطابق وزیر لیبر پر پنجاب امپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن سے ماہانہ کی بنیاد(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

پر رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔وزیر لیبر انصر مجید نیازی کیخلاف متعلقہ اداروں سے ابتدائی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے،شکایت کی جانچ پڑتال کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔خیال رہے نیب تحقیقات کے سلسلے میں صوبائی وزیر علیم خان اور سبطین خان نیازی بھی حراست میں رہے،دونوں سے کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں،دونوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

انصر مجید تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -