طیارے میں اضافی عملہ لانے پر پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

طیارے میں اضافی عملہ لانے پر پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)قومی ائیرلائن کے طیارے میں اضافی عملے کے سوار ہونے پر ائیر لائن کو مانچسٹر اور ابو ظبی ائیرپورٹ پر جرمانہ کیاگیا۔ قومی ائیرلائن کے طیارے میں تین کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر اسے مانچسٹر اور ابو ظبی میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے ائیرلائن پر جرمانہ عائد کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فی کس 1680 پاونڈ جرمانہ عائد کیا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

گیا ہے۔برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر5000 ہزار پاونڈ کا جرمانہ کیا گیا جب کہ ابوظبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی قومی ائیرلائن کو50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔دوسری جانب قومی ائیرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے702 مانچسٹر اور ابوظبی سے کراچی کی پرواز کو ری شیڈول کردی جب کہ مانچسٹر ائیرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ مانچسٹر سے فری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظبی پہنچنا تھا تاہم اس غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی۔
جرمانہ عائد