سرمایہ کار سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے تیار، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا: شیخ رشید

  سرمایہ کار سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے تیار، گھریلو اور کمرشل صارفین کو ...

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہی کہ کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں،لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

گی جس سے توانائی کی ملکی ضروریا ت پوری ہوں گی اور گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمہ کیلئے برسر اقتدار آئی بدعنوان سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہوگا جو سب کے ساتھ ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔

شیخ رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -