ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے شہری کی ہلاکت پر ورثاء کا احتجاج
خا نیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) ڈاکٹر کی لا پرواہی سے ایک شخص جا بحق ورثا سمیت سماجی وفلاحی حلقوں کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سمیت سیکرٹری ہیلتھ سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ۔تفصیل کے مطا بق۔نواحی علاقہ 14/10Rبٹایاں والا کا رہائشی محمد اخترنے میڈیا کے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
نما ئندوں بتایا کہ وہ اپنے والد رمضان ولد احمدکوشوگر لو ہونے پر رات دوبجے کے قریب ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خا نیوال لیکر آیا جہا ں اسے ڈاکٹر کی عدم دلچسپی کے با عث صبح پا نچ بجے تک کسی نے چیک بھی نا کیا سواپانچ بجے ڈاکٹر نے صرف واٹر کی ڈرپ لگائی جس سے اس کی طبیعت نا سنبھل سکی جس کے بعداسے ہارٹ کا بھی مسئلہ ہو گیا صبح نو بجے کے قریب ہا رٹ ڈاکٹر امان طاہر آیا جس نے اس کو صیحی طریقے نا تو چیک کیا نا ہی مریض میں کو ئی دلچسپی لی جس کے با عث میر ے والد کی مو ت واقع ہو گئی اور مجھے ڈیڈباڈی دینے سے پہلے کا غذو ں پر دستخط بھی کر وا لیے ڈاکٹر کی لا پرواہی سے میرا والد کی موت واقع ہو گئی جس کے خلاف ورثا سمیت سماجی وفلاحی حلقوں کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سمیت سیکرٹری ہیلتھ سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا۔
احتجاج