پنجاب سندھ، ٹڈی دل حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، امریکی ادارے کی وارننگ جاری

  پنجاب سندھ، ٹڈی دل حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، امریکی ادارے کی ...

  

لاہور/کراچی/واشنگٹن(آئی این پی) پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈیاں بے قابو ہوگئی ہیں، دنیا پور، کوٹ مٹھن، کہروڑ پکا اور میلسی میں گندم اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے مطابق بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوامیں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے مختلف اضلاع کے 3ہزار 600 ہیکٹر رقبے پرسپرے کیا گیا۔دوسری جانب امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتا ہے، تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے،نرم زمین پر ٹڈیاں ایک سکوائر میٹر میں 1000انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ 2گرام خوراک کھاسکتاہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں سے پریشان کسانوں کیلئے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی۔امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔ فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیاکہ موسلادھاربارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

ٹڈی دل حملے

وہاڑی،را جن پور،صادق آباد، ہارون آباد (بیورورپورٹ، نا مہ نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پرمحکمہ زراعت اورمحکمہ مال نے میلسی میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیا آپریشن ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

عارف کی نگرانی میں ہوا تحصیل میلسی کے مواضعات شاہ ستار اور نیاز پور میں محکمہ زراعت کے عملہ اور کاشتکاروں نے مل کرٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے سپرے کیااس موقع پر شور پیدا کرکے بھی فصلوں کو ٹڈی دل کے نقصان سے بچا یا گیااس موقع پر کاشتکاروں کو ٹڈی دل سے بچاو بارے آگاہی بھی دی گئی ٹ کاشتکار ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر محکمہ زراعت کی ٹیمیں موقع پر پہنچائی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر صورت ٹڈی دل کا خاتمہ ممکن بنا رہی ہے۔ادھر ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدا م مختلف علا قوں میں بروقت سپرے شروع کر دیا گیا ہے عوامی سما جی سیا سی اور کا شتکا رو ں و حلقوں کا ڈپٹی کمشنر را جن پورذوالفقار علی اور اسسٹنٹ کمشنر را جن پور محمد اورنگز یب سند ھو کو خرا ج تحسین تفصیلا ت کا مطا بق پورے ملک کی طر ح ضلع را جن پور میں میں بھی ٹڈی دل نے یلغار کر دی ہے مگر ڈپٹی کمشنر را جن پور ذوالفقار علی کھرل کی ہدا یت پر ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنررا جن پور محمد اورنگزیب سند ھو اور محکمہ زراعت کی ٹیم نے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے پلا ن پر عملدرآمد شروع کر دیا را جن پور کے مختلف مواضا ت کو ٹلہ گید ے شا ہ،رقبہ نبی شا ہ، را جن پور، را جن پور نمبر 2،مہرے وا لاروڈ، کو ٹلہ گا نمو ں،کو ٹلہ جندا ن،کو ٹلہ عیسن، مو ضع جہا ں پور، فتح پور، کو ٹلہ لنڈان، میں سپرے شروع کر دیا گیاہے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدا م پر فصلا ت کی تبا ہی سے تحفظ کیلئے بہتر ین اقدا م پر عوامی سما جی، سیا سی حلقوں سید عون محمد شا ہ، غلام محمد ڈڈا، حا جی عبدالبا ری خان در یشک، مر ید حسین، خان چا نڈیہ، آصف چا نڈیہ، محمد صا دق خان در یشک، اور دیگر حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر را جن پور محمد اورنگزیب سندھو کی اس کاوشوں کو بے حد سراہتے ہو ئے خرا ج تحسین پیش کیا۔جبکہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت متحرک ہو گیا رات کے اوقات میں درختوں پر بیٹھی ٹڈی دل پر اسپرے کیا جارہاہے۔اب تک 10ہزار ایکڑ رقبہ پرکاشت فصلوں کو ٹڈی دل سے محفوظ کیا جا چکا ہے‘ اسسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت تفصیل کے مطابق صادق آباد میں ٹڈی دل جہاں فصلوں باغات کو نقصان پہنچارہی ہے تو وہیں ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت متحرک ہو چکا ہے گزشتہ رات کے اوقات میں درختوں پر بیٹھی ٹڈی دل پر اسپرے کیاگیا اسسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹیموں کی نگرانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ ایگرکلچر ریونیو ڈپاٹمنٹ ٹڈی دل کی موومنٹ کو فالو کررہاہے کیونکہ ٹڈی دل دن کے وقت یہ ٹریول۔کرتی ہے رات کو درختوں پر بیٹھتی ہے اس لیے ہماری ٹمیں اس کی نگرانی کرہی ہیں رات کے وقت جہاں ٹڈی دل موجودہوتی ہے اسپرے کرنے والی ٹمیں اس کو تلف کردیتی ہیں ابھی مزید ٹڈی دل بلوچستان سے آئے گی اس کے بڑھنے کے چانسز ہیں اس کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈریکٹرزراعت ظہور سلطان کا کہناہے کہ ہماری 5ٹمیں ہر سرکل لیول پر دن رات ٹڈی دل کو تلف کرنے میں مصروف ہیں ماچھکہ نواز آباد، بھونگ جمالدین والی، چک نمبر 24این پی روشن بھیٹ چک نمبر 9 اور دیگر علاقوں میں۔ٹمیں اسپرے کررہی ہیں اب تک 10ہزارایکڑ رقبہ میں فصلوں کو محفوظ کرچکے ہیں۔ دریں اثناء چودھری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہارون آباد نے کہا ہے ٹڈی دل نے 10ہزار سے زائد ایکٹر پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل کا مکمل صفایا کردیا ہے، محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں تحصیل ہارون آباد میں 1لاکھ 11ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی، بد قسمتی سے ٹڈی دل کے پے در پے تین حملوں سے 10 ہزار ایکڑ سے زائد نو زائیدہ کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے، اور اب موجودہ حالات میں 10 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی دوبارہ کاشت کرنا مشکل ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مکئی کی فصل سمیت سبز چارہ اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لطیف اللہ نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے، محکمہ زراعت کا عملہ پاک فوج کے جوانوں کیساتھ مل کر دن رات سپرے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، دوسری جانب مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے،وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں،علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے،ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو ہمارے گھروں فاقے پڑ جائیں گے کورونا وبا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے ہماری مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

ٹڈی دل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -