عید کی چھٹیاں ختم‘عدالتوں میں کیسز کی سماعت دوبارہ شروع

  عید کی چھٹیاں ختم‘عدالتوں میں کیسز کی سماعت دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید کی چھٹیاں ختم ہو گئیں گز شتہ روز سے عدالتوں میں کیسز کی سماعت دوبارہ سے شروع ہو گئی چھٹیاں ختم ہونے پر پہلے روز عدالتوں میں رش نا ہونے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کے برابر رہاجنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں چھ روز کے لئے عیدالفطر کی چھٹیاں دی گئیں تھیں عید کے دنوں میں ضلعی عدالتوں میں صرف ڈیوٹی مجسٹریٹس نے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی تھی کورونا وباء کے بیش نظر عدالتوں میں ڈیوٹی ججز کی طرز پر کیسز کی سماعت جاری ہے جس پر روٹین کے سینکڑوں کیسز کی شنوائی نا ہونے کی وجہ سے سائلین انصاف کی فراہمی کا انتظار کرنے لگے ہیں۔
سماعت