نشتر:محدود وسائل میں ایک ماہ کے دوران کرونا کے3367ٹیسٹ

  نشتر:محدود وسائل میں ایک ماہ کے دوران کرونا کے3367ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کے لئے قائم کی جانے والی بی ایس ایل تھری لیبارٹری کے عملے نے محدود وسائل اور سٹاف کے ساتھ بھی ایک ماہ کے اندر کورونا کے 3367 ٹیسٹ کر لئے،پی ایم اے کے وفد کا لیبارٹری کا دورہ،عید کے دنوں میں بھی بلا تعطل کام کرنے والے سٹاف کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے نشتر ہسپتال کے ٹی بی یونٹ میں قائم لیبارٹری(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کو اپ گریڈ کر کے بی ایس ایل تھری لیبارٹری کا قیام کیا گیا تاکہ کورونا ٹیسٹنگ کو بڑھایا جا سکے،ایک ماہ کے دوران ٹی بی یونٹ لیبارٹری میں کورونا کے 3ہزار 367 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ عید کے دنوں میں بھی ٹیسٹنگ کا عمل بغیر تعطل کے جاری رہا اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انچارج ڈاکٹر عباس نقوی سے ملاقات کی اس دوران ڈاکٹر عباس نقوی نے بتایا کہ محدود سٹاف اور وسائل کے باوجود بلا تعطل کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے عید کے دنوں میں بھی ٹیسٹ نہیں روکے گئے بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کے ذریعے جو مسافر آتے ہیں انکے زائد بوجھ کی وجہ سے بعض اوقات ٹیسٹ رپورٹ دینے میں تاخیر کا بھی سامنا ہوتا ہے اس حوالے سے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے عید کے دنوں میں بھی کام کرنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیبارٹری میں مز ید عملے کے ساتھ دفتر، واش روم سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائے۔وفد میں ڈاکٹر رانا خاور،شیخ عبدالخالق،ذوالقرنین حیدر و دیگر شامل تھے۔
محدود وسائل