یوم تکبیرپاکستان کی تقدیربدلنے کا دن ہے‘ جاوید ہاشمی

  یوم تکبیرپاکستان کی تقدیربدلنے کا دن ہے‘ جاوید ہاشمی

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) یوم تکبیر پر سینئر سیاستدان ولیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پیغام دیتے ہوئے کہا ھے کہ یوم تکبیرپاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے تمام لالچ اوردباو کے باوجود نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکیپوری دنیا میں پاکستان کی عسکری وسیاسی تاریخ کوبدل کررکھ دیا،۔ ایٹمی دھماکوں سے عالمی سطح پر نہ صرف ھم ایٹمی قوت بن کر سامنے آیا بلکہ پاکستان کا وقار بلندیوں کو چھونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالروں کی برسات کے لالچ اور خوفناک(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

دھمکیاں بھی نواز شریف کو جھکانے میں ناکام رھیں۔:ایٹیمی دھماکوں کی گونج نے ہمارے ازلی دشمن انڈیا کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا:ذوالفقارعلی بھٹو سے لیکرڈاکٹرقدیر خان تک ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، پاک افواج اورتمام اداروں کوجاتا ہے: انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم تکبیرکوقومی سطح پرمنایا جانا چاہئے، یہ پوری قوم کی فتح کا دن ہے:جب انڈیا نے دھماکے کئیتوہمیں عالمی سطح کے ساتھ ساتھ کابینہ کی سطح پربھی دھماکے نہ کرنے کا دباو اورلالچ دیا گیا: کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار، سرتاج عزیزاورجنرل مجید سمیت بیشترنے دھماکے نہ کرنے کی تجویزدی، اورنواز شریف کوعالمی پابندیوں سے ڈرایا:نوازشریف کی خواہش پرمیں نے ایٹمی دھماکوں کے حق میں پرجوش تقریرکی جس پرنوازشریف نے چٹ پرلکھ کرمجھے شاباش بھی دی:ایٹمی دھماکے کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تمام طبقات نے مکمل ذمہ داری نواز شریف پرڈال دی تھی،:نوازشریف آج بھی ان ایٹمی دھماکوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں:دھماکوں سے پہلے پارٹی کے اہم رہنماوں کے ذریعے نوازشریف کودھماکے کرنے پرعالمی پابندیوں کی دھمکیاں بھی دی گئیں: پاکستان کی تاریخ کا مشکل ترین کام نوازشریف دھماکوں کے ذریعے کرگئے: انہوں نے کہا کہ کتنی بد قسمتی ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکو ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے اورنوازشریف کوایٹمی دھماکے کرنے کی خوفناک سزائیں دی گئیں، ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان، ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹرقدیرخان اورتمام اداروں کوجاتا ہے لیکن خمیازہ صرف نوازشریف بھگت رہے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -