ہماری ایٹمی صلاحیت نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا: صادق سنجرانی

  ہماری ایٹمی صلاحیت نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا: صادق سنجرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ایٹمی صلاحیت نے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کیا ہے۔یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے پر امن مقاصد کیلئے ہیں اور 28 مئی قوم کی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا۔ بھارتی جارحانہ عزائم (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

سے پوری دنیا واقف ہے اور پاکستان نے ہر سطح پر کوشش کی ہے کہ امن وسلامتی کو فروغ دیا جائے۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ملکی دفاع اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ملکی تعمیر و ترقی اور قومی مفاد کو مد نظر رکھیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر امن مقاصد کیلئے ہے اور ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صادق سنجرانی