چولستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے‘ چوہدری مسعود

  چولستان کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے‘ چوہدری ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدنے کہا ہے کہ چولستان کی تعمیر وترقی کے لئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے،بالخصوص نہری پانی کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں،جبکہ سڑکوں کی تعمیرتعلیم اور صحت کے مراکز کے لئے بہتر منصوبہ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

بندی کی جا رہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے چولستان کے چک نمبر181/7Rمیں سابق چیئرمین مہر عبداللطیف کی رہائش گاہ مہر ہاوس میں ان کے والد مہر محمدصادق کی عیادت کرتے ہوئے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ چولستان کی ترقی اوران کے مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کردار ادا کیا،اور چولستان کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار فرض سمجھ کر ادا کیا،انہوں نے کہا کہ چولستان کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،اس موقع پر مہر رفیق احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگرنمائندہ افراد موجود تھے۔

چودری مسعود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -