سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی‘ برڈ شوٹرز خلاف ضابطہ کاموں پر مامور

  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی‘ برڈ شوٹرز خلاف ضابطہ کاموں پر مامور

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی(CAA)نے قومی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ برڈ شوٹرز رکھنے کے باوجود ان سے کام نہیں لیاجارہا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایئرپورٹس کے نزدیک علاقوں میں تعمیرات بھی جاری۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ایئرلائنز میں سفرکرنے والے ملکی و غیر ملکی مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ بھاری تنخواہ پر بھرتی کئے گئے برڈشوٹرز سے پرندوں کو مارنے اور بھگانے کا کام نہیں لیاجارہا اور انہیں خلاف ضوابط دوسرے کاموں پر مامور کیا ہواہے جس کی وجہ سے آئے روز جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونماہورہے ہیں اور جہازوں کو نقصان پہنچتاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وفاق کی جانب سے ملتان سمیت ملک بھرکے ہوائی اڈوں کے نزدیک ڈبل سٹوری عمارتوں، پلازوں اور مارکیٹوں کی تعمیر پر مکمل پابندی عائد ہے مگر اس کے باوجود قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تعمیرات جاری ہیں۔ ایئرپورٹس کے نزدیک فضلہ پھینکنے اور جانور ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد ہے مگر اس پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں کروایاجارہاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملتان سمیت ملک بھر کے انتظامی افسران نے تمام معاملات پر چپ سادھ رکھی ہے جس سے آئے روز حادثات رونماہورہے ہیں۔

برڈ شوٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -