پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

  پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس واقعے کی تحقیقات متفرق درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی۔کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کیلئے مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اور عملے کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ 7 دسمبر 2016 کو بھی اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اے ٹی آر طیارہ سانحہ کی تحقیقات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔ اس سے قبل بھی عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافر بردار طیاروں کو روکا جائے۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعے کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -