خاتون سمیت حادثات میں 4افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  خاتون سمیت حادثات میں 4افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  

مظفرگڑھ،محسن وال،رحیم یار خان، ڈہرکی (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ)مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحو ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقیخان گڑھ میں سلمان والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے14سالہ بچے کو کچل ڈالا، بچہ موقع پر ہی جاں بحق ڈرائیور موقع سیفرار، پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔ خان گڑھ میں قومی شاہراہ پر اڈا (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سلمان والا کے قریب بستی بلوچاں کا رہائشی محمد اسد ولد محمد اکبر بلوچ موٹرسائیکل پر قریبی پٹرول پیمپ سے پیٹرول لینے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے محمد اسد کو کچل ڈالا۔ محمد اسد ٹرک سیٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔جبکہ نیشنل ہائی وے پر حادثہ،ایک خاتون جاں بحق،دو سالہ بچی زخمی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 16 چودہ ایل کا رہائشی آصف اپنی بیوی اور دو سالہ بچی کے ہمراہ علی الصبح موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فیصل آباد کی طرف روانہ ہونے لگا تو ٹال پلازہ نیشنل ہائی وے پر آصف کی بیوی کی چادر موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گئی جس سے دونوں ماں بیٹی زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد آصف کی 27 سالہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔ادھرگلی میں کھیلنے کے دوران تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی 3 سالہ کمسن بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی، تفصیل کے مطابق فیروزہ کی رہائشی 3 سالہ دعا فاطمہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ ڈہرکی کیقریب سانکوپھاٹک کے مقام پرنامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق چہرہ کچلنیکیباعث لاش کی شناخت نہ ہوسکی پولیس نیشناخت کیل? لاش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی ہسپتال میں شہریوں کا رش شناخت نہ ہوسکی ٹا?ن انتظامیہ نے لاوارث قراردیکرتدفین کرادی۔خبرکے مطابق ڈھرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب سانکو پھاٹک کیمقام پر ریلوے لائین پر پیادل چلنے والا نامعلوم شخص کراچی جانیوالی خیبر میل ٹرین کی زد میں آگیا اور ٹرین کی ٹکر لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا چہرہ کچل جانیپر لاش شناخت نہ ہوسکی مقامی تھانہ اور ریلوے پولیس جا? حادثہ پرپہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد شناخت کیل? ڈہرکی کی سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی ہے دوسری جانب چند مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالا ٹرین سے گرکر جاں بحق ہوا ہے آخری اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی کو?ی وارث نہ پہنچ سکا جبکہ ڈہرکی ٹا?ن انتظامیہ کیشوکت ملک کی نگرانی میں دیگر علملہ نے لاش کو لاوارث قراردیگر محمد پناہ قبرستان میں تدفین کردی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -