مسافروں سے من مانے کرایہ لینے پر 167ٹرانسپورٹروں کا چالان
پشاور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں سے من مانے کرایہ لینے پر گزشتہ ہفتے 167 ٹرانسپورٹروں کا چالان کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی جاتی ہیں اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی بھی دی جاتی ہے اور ان میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے‘ گلے ملنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور منہ‘ ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنے سمیت صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ خطرناک وائرس با آسانی ختم ہو اور مزید قیمتی جانیں اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ بنیں۔ گزشتہ ہفتے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیوں کے دوران پسند کرایوں کے حصول پر ٹریفک حکام نے 167افراد کا چالان کیا اور ان سے جرمانوں کی مد میں حاصل کئے گئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے