شرینگل،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے خلاف احتجاج

شرینگل،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے خلاف احتجاج

  

دیر بالا (نمائندہ پاکستان)شرینگل،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے خلاف احتجاج،مہنگائی سے زندگی مشکل سے گذر رہی ہے۔انتظامیہ کرایوں میں کمی کا نو ٹیفیکیشن واپس لیں،ٹانسپورٹرز کا مطالبہ۔تفصیلات کی مطابق دیر کمراٹ روڈ پر دیر شرینگل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کے قمیتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن دیر کے صدر حاجی صالح محمد اور جنرل جان اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پٹولیم مصنوعات میں کمی ضرور ہوئی ہے۔لیکن اشیاء خورد ونوش کے قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہے۔ جس سے ہمارے زندگی مشکل سے گزر رہی ہے اور مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے۔ اسلئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت سے اپیل ہے کہ کرایوں میں کمی کے نوٹیفیکیشن کو واپس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -