پارا چنار،ایس او پیز کے تحت ضلع کرم میں تیزی سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری

پارا چنار،ایس او پیز کے تحت ضلع کرم میں تیزی سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) وزیراعظم کے اعلان کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت ضلع کرم میں تیزی سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے مزدوروں کی روزی روٹی کا مسلہ بھی حل ہوگیا ہے کرونا وائرس اور لاک ڈان کے باعث جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا وہاں تعمیراتی کام بھی بند ہوگئے ہیں تاہم وزیر اعظم کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ تعمیراتی کام جاری رکھنے کے اعلان کے ساتھ دوبارہ تعمیراتی کام شروع ہوگئے نجی کمپنی کے جنرل منیجر بشارت حسین اور پراجیکٹ منیجر آفتاب علی کاہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر ایس او پیز کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے وزیر اعظم کے اس اعلان پر نہ صرف ٹھیکیداروں بلکہ مزدوروں نے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے اورخوشی کا اظہار کیا ہے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام جہاں پر سست روی کا شکار ہوتے ہیں وہاں پر ناقص میٹریل کا استعمال بھی ایک مسلہ رہا ہے لیکن اس بار کنسٹرکشن کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ قبائلی تاریخ میں پہلی بار سڑکوں کی وسیع پیمانے پر جال بچھایا جارہا ہے اس وجہ سے ان سڑکوں کے ٹھیکے بھی معیاری اور مستحکم کمپنیوں کو دیئے گئے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ عرصے بعد علاقے میں ترقیاتی کاموں کے آغاز سے انہیں خوشی ہوئی ہے اور نئے منصوبوں کی تکمیل سے قبائل کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -