سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)تھانہ نورنگ کے علاقے گنڈی صاحب خان نصرخیل میں نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ رشید خان ولدنیکم خان سکنہ گنڈی صاحب خان نصرخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ ان کا بھائی آصف خان کاخالدخان سکنہ نصرخیل کے ساتھ دوستی تھی اکثر اوقات دونوں ایک ساتھ رہتے تھے اورخالدخان بھائی آصف کے ساتھ ان کے بیٹھک میں اکٹھے روٹی کھاتے تھے گزشتہ شام بھائی آصف اورخالدخان نے بیٹھک میں روٹی کھائی بعدمیں ان کے بھائی آصف نے معمول کے مطابق خالد خان کواپنے گھرموٹرسائیکل پر لے گیا تاہم بھائی کی واپسی کی دیر ہوئی تووہ گھر سے نکلاجب اسماعیل گھرپہنچاتوبھائی آصف پہنچاتواس دوران اچانک ایک شخص مول باندھے ہوئے روڈپربھائی کے موٹرسائیکل کے سامنے کھڑاہوکرموٹروسائیکل روکنے کا اشارہ کیاجونہی بھائی نے موٹرسائیکل کھڑاکیاتونامعلوم شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی آصف جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ان کاکسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔