ڈیرہ، اراضی کے تنازعہ پر ملزمان کی مخالف کو ڈرانے کیلئے فائرنگ

ڈیرہ، اراضی کے تنازعہ پر ملزمان کی مخالف کو ڈرانے کیلئے فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پہاڑپور کی حدود گاؤں سیگڑا میں اراضی کے تنازعہ پر ملزمان کی مخالف کو ڈرانے کیلئے فائرنگ، ملزمان اپنا موٹر سائیکل چھوڑ گئے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں گاؤں سیگڑا کے رہائشی رحمت اللہ ولد عبداللہ نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان زبیر، خالد پسران فاروق، اکرام اللہ، ضیا اللہ پسران محمد رمضان بلوچ اور ان کے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں نے مجھے ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ کی اور واردات کے بعد اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفیش شروع کردی۔