شرینگل،چکیا تن تا پاتراک روڈ سے ملبہ ہٹا دیا گیا

شرینگل،چکیا تن تا پاتراک روڈ سے ملبہ ہٹا دیا گیا

  

دیر بالا (نمائندہ پاکستان)شرینگل،چکیا تن تا پاتراک روڈ سے ملبہ ہٹا دیا گیا۔کے پی ایچ اے کی کو ششیں قابل تحسین ہیں ڈپٹی کمشنردیر بالا۔ذرائع کی مطابق چکیاتن ٹو پاتراک 35KM PKHA روڈ پر جا بجا لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے پڑہوا ملبہ جو کہ روڈ کی خوبصورتی کو متاثر کر رہاتھا۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب خان اور انجنیء محمد عمران خان کی زیرنگرانی بھاری مشینری سے 35 کلومیٹر روڈ کے صفائی کا کام مکمل کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے خود موقع کا دورہ کیا اور کام کو تسلی بخش پاکرکے پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے کام کو سراہا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر خالد اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں اورسیاحوں کی سہولت کیل? ہر ممکن کوشش کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -