تحصیل بار ایسو سی ایشن لاہور ضلع صوابی کا اجلاس

تحصیل بار ایسو سی ایشن لاہور ضلع صوابی کا اجلاس

  

صوابی (بیورورپورٹ) تحصیل بار ایسو سی ایشن لاہور ضلع صوابی کا اجلاس زیر صدارت تنویر شہزاد ایڈووکیٹ منعقدہوا۔ جس میں شرکاء نے عدلیہ کی آزادی اور وکلاء حقوق پر سمجھوتا نہ کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انتقامی کارروائی قراروکلاء برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر وکلاء برادری اور عوام سے پشاور ہائیکورٹ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل اجلاس میں سینئر ممبر شوکت خان ایڈووکیٹ اور دیگر معزز ممبران کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعااجلاس میں سال 2020/21 کے لئے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کو ختمی شکل دی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیشن جج صاحب ہونگے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور جن کو عمل درآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیجنے کے ہدایات کی۔ اجلاس میں نائب صدر عاقل محمد خان، سیکرٹری جنرل گوہر خان، جائنٹ سیکرٹری سلیم بہادر، فنانس سیکرٹری سید قاسم شاہ، سیکرٹری لائبریری شاہد نعیم سمیت صدر لاہور بار تنویر شہزاد ایڈووکیٹ کی شرکت۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -