مردان،انتظامیہ انتظامی مسائل کے حل میں ناکام

مردان،انتظامیہ انتظامی مسائل کے حل میں ناکام

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر مردان و اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پوری انتظامیہ ضلع مردان انتظامی مسائل کے حل میں ناکام۔ تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے چیئرمین عبدالستار تاجک ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع مردان کی پوری انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوئی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ چار دن سے پیٹرول دستیاب نہیں اور لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ کسی بھی میڈیکل اسٹور میں کرونا وائرس روکنے کیلئے نہ تو ماسک دستیاب ہے نہ ڈیٹول اور اسپرٹ مزید اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آٹا فی بوری کی قیمت میں سو سے دو سو روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ گندم کی دستیابی ممکن نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ پوری طور پر عوامی مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں کیونکہ قانونی طور پر انتظامیہ مندرجہ بالا تمام امور کو احسن طریقے سے نبھانے کی ذمہ دار ہے۔ تحریک تحفظ تخت بھائی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں ٹی ایم اے کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا وائرس سرگرمیوں کی آڑ میں ٹی ایم اے نے صفائی کے کام کو پس پشت ڈال دیا ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -