رستم اور گردنواح میں پیٹرولیم مصنوعات کا شدید بحران

رستم اور گردنواح میں پیٹرولیم مصنوعات کا شدید بحران

  

رستم (نمائندہ پاکستان) رستم اور گردنواح میں پیٹرولیم مصنوعات کا شدید بحران،پیٹرول پمپ پر پیٹرول کے حصول کیلئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے لمبے قطار،48 گھنٹوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیٹرول پمپوں پر فراہمی کے سول انتظامیہ کے وعدے صدا بصحرا ثابت ہوئے، اوگرا کی جانب سے گزشتہ مہینے کی آخری تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سے ملک بھر کی طرح رستم اور گردنواح میں پیٹرول کا بحران شدید اور بدتر ہورہاہے پیٹرول کی حصول کیلئے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کے لمبے قطا ر بنے لگے جس کی وجہ سے عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہیں اور پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی وصولی میں عوام ایک دوسرے سے لڑنے لگے،دوسری طرف سول انتظامیہ کے پیٹرولیم مصنوعات کی پیٹرول پمپوں پر ائندہ 48 گھنٹوں میں فراہمی کے وعدے وعدے ہی رہے، عوامی سماجی خلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حکومت سے پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی جلد سے جلد بحالی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -