کوہستان میں حکومتی ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 5دکانیں سیل،مقدمہ درج

  کوہستان میں حکومتی ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 5دکانیں سیل،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوہستان (پ ر) کوہستان میں حکومتی ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 5دکانیں سیل،ایف آئی آر درج۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان مقصود حسن، اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز انور اکبر خان اور ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈ کوارٹرز نے کمیلا بازار کا مشترکہ دورہ کیا۔انہوں نے مختلف دکانوں اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ حکومتی ایس،او،پیز کے خلاف ورزی میں ملوث 5 دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایف۔آئی۔آر درج کرکے دکانوں کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر تینوں نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو حکومتی ایس۔او۔پیز پر سختی سے عمل درامد کی ہدایت کی۔