نجو سوات کی معروف شخصیت نعیم الہادی انتقال کرگئے

نجو سوات کی معروف شخصیت نعیم الہادی انتقال کرگئے

  

کبل(تحصیل رپورٹر) کانجو سوات کی معروف شخصیت نعیم الہادی انتقال کرگئے۔مرحوم ریاست سوات کے سیکرٹری جان صاحب کے چھوٹے بھائی تھے۔مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے۔ریاست سوات میں ہائی سکول بنڑ میں بطور استاد تعیناتی کے بعد خزانہ میں بھی خدمات انجام دیں۔ ریاست سوات کی پاکستان کے ساتھ الحاق کے بعد تحصیلدار اور پھر اسسٹنٹ کمشنر سوات کے فرائض منصبی پر فائز رہے۔مردان شوگر مل میں کین کمشنر کے عہدہ پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ بونیر، شانگلہ،الپورئی، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقہ جات میں بھی تعینات رہے۔مرحوم الائیڈ بینک کے منیجر احسان الہادی لالاجی(حال منیجر الحبیب بینک مٹہ) اور انعام الہادی کے والد گرامی تھے۔وہ کانجو کی معروف سماجی شخصیت سیدانعام الرحمن اور سید اکرام الرحمن کے بہنوئی اور سابق نظم کریم الہادی کے چچازاد بھائی تھے۔مرحوم کو جنازہ کے بعد آبائی قبرستان شہیدباباؒ میں سپرد خاک کردیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -