جے آئی کا اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جے آئی کا اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

دیر بالا (نمائندہ پاکستان)جماعت اسلای دیر بالا کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حنیف اللہ خان ایڈوکیٹ،سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ،سابق تحصیل ناظم میر مخزن الدین،صدر جے آئی یوتھ اشفاق احمد خان نے خطاب کیا مقررین نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاظ پر ناکام ہے۔ اوورسیز پاکستانی سعودی عرب اور دیگر ممالک میں کسمپرسی کی زندی گزار رہے ہیں اور ان کے لاشین باہر پڑے ہیں۔لیکن حکومت ان کو لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کیا ہے۔ غریب کے لئے ایک قانون اور امیر کے لئے دوسرا قانون ہے ملک میں کبھی آٹے کبھی چینی اور اب پٹرول کا بحران ہے۔پیٹرول نہ ہو نے کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو تا جا رہا ہے۔لیکن حکومت کے پاس مسائل سے نکلنے کے لئے کو ئی ایجنڈا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے مسائل کے حل کے لئے حکومت پر مزید دباؤ ڈالیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -