جمعتہ المبارک یوم حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکے طور منایا گیا

جمعتہ المبارک یوم حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکے طور منایا گیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) مجلس تحفظ اہلسنت والجماعت پشاور کی اپیل پر جمعتہ المبارک یوم حضرت عمر بن عبد العزیز رح اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رح اور انکی اہلیہ کے مزارات کی شہادت و بے حرمتی کیخلاف یوم مذمت کے طور منایا پرمنایا گیا مجلس تحفظ اہلسنت والجماعت پشاور کے امیر مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ اور دیگر علماء کرام وخطبا عظام نے اپنے خطبات جمعہ میں خلیفہ سادس،امیر المومنین، عادل حکمران حضرت عمر بن عبدالعزیز رح کی تاریخ،کردار، فضائل اور قربانیوں پر تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ اس دور کے حکمرانوں کیلئے حضرت عمر بن عبدالعزیز رح کا سنہری اسلامی دور روشن مثال ہے جس پرعمل پیرا ہوکر اس دور کے حکمران نئی اسلامی تاریخ رقم کر سکتے ہیں انکا طرز حکومت موجودہ حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رح نے اپنے سوا سالہ دور حکومت میں عدل و انصاف و مساوات کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ پھر کوئی معاشرے میں نہ بھیک مانگنے والا رہا نہ کوئی زکوات لینے والا باقی رہا اور نہ ہی پھر کوئی حکمران کی کرپشن پر انگلی اٹھانے والا رہا اور عمر بن عبدالعزیز رح وہ شخصیت کہ جن کو مرنے پر خوشخبری ملی کہ انہیں جہنم سے نجات مل گئی علماء کرام نے کہا کہ آج ایسی عظیم شخصیت کا مزار شہید کرنا، اسکی بیحرمتی کرنا کسی ایماندار کا کام نہیں ہوسکتا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے علماء کرام نے مذمتی قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا،او آئی سی تنطیم اور پاکستان بالخصوص اس مسئلہ پر عالمی اور سفارتی سطح پر آواز اٹھا? اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رح اور انکی اہلیہ و متعلقہ قبور کو ازسر نو بحال کیا جائے اور واقعے کے زمہداران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -