پشاور پولیس کی کارروائیاں‘ 4 منشیات فروش گرفتار کرلئے

پشاور پولیس کی کارروائیاں‘ 4 منشیات فروش گرفتار کرلئے

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر5کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے منشیات فروش فیصل حیات ولد رفاقت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلوگرام سے چرس برامدکرلی گئی،تھانہ گلبہار پولیس نے کا رروائی کے دوران منشیا ت فروش اسماعیل عرف با بو کو گرفتا ر کرکے ا س کے قبضے سے1 کلو گرام چرس برآمد تھانہ کوتوالی پو لیس نے کارروائی کے دوران عبد قادر ولد محمد شفیع کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے1 کلو گرام چرس برآمد،تھانہ فقیرآباد نے کارروائی کے دوران ثنا ء اللہ ولد دلاور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی گئی ہیں۔تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -