عرب ممالک میں مقیم پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،محمد علی شاہ

عرب ممالک میں مقیم پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،محمد علی شاہ

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی پی کے رہنما سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ تمام ممالک اورخصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پختون کمیونٹی کے متعدد شہدا کی لاشیں مردہ خانوں کی بجائے ڈیروں میں پڑے ہیں اور بیمار افراد کو صحت کے سہولیات میسر نہیں جبکہ نااہل پاکستانی سفیراور سفارتخانہ کے دیگر اہلکار اپنے ہم وطنوں کے مشکل صورتحال سے بے خبر ہیں۔ بارہ سو ارب کے حکومتی پیکج میں ان مسافروں کو شامل کر کے مفت ٹکٹ فراہم کرے اور باعزت طریقے سے اپنے وطن کوواپس لانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومتی رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر کی طرف سے دونوں اطراف کی ٹکٹ ان مصیبت زدہ مسافروں سے وصولی کے بیان کو شرمناک قرار دیااور کہا کہ مشکلات سے دو چار ان اوورسیزمیں اسی فیصد سے زیادہ وہ مسافر ہیں جنہوں نے 2018کے الیکشن میں پی ٹی ائی کو ووٹ دینے کے لئے لاکھوں روپے پر ٹکٹ خریدکر اپنے ملک ائے اور یا اپنے خاندان کو فون کر کے پی ٹی ائی کو سپورٹ کرنے پر مجبور کیالیکن اج ان کے حشر پر دیگر ممالک کے اقوام کو ترس ارہی ہے جو پی ٹی ائی حکومت کے لئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر بارہ سو ارب کے پیکج میں ان لوگوں کو شامل نہیں کرتا تو یہ رقم کہاں پر لگائے گا پاکستان میں بھی تو اس پیکج سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ الٹا عوام سے چندہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ ملک پر بھی کرونا، ٹڈی دل، لاقانونیت، مہنگائی،اشیا خردونوش اور پٹرول کی قلت سمیت مختلف افات نازل ہورہی ہے لیکن حکومت سنجیدہ اقدامات سے عاری ہے۔انہوں نے خصوصی طور پر عرب ممالک میں تعینات سفیروں کی بر طرفی اور مسافروں کے واپسی اور ریلیف دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -