ڈاکٹر الائنس کے وفد کی رجسٹرارڈینٹل کونسل سے ملاقات

ڈاکٹر الائنس کے وفد کی رجسٹرارڈینٹل کونسل سے ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس کے ایک نمائندہ وفدنے گزشتہ روز اسلام آباد میں رجسٹرار پاکستان مڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے حکام سے فارن کوالئفایڈ ڈاکٹرز کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت الائنس کے مرکزی صدر ڈاکٹر فیض اللہ خان کر ہے تھے جبکہ وفد میں دوسروں کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدنان شوکت،ڈاکٹر مذمل اقبال خلیل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔پاکستان فارن ڈاکٹرز الائنس کے پریس ریلیز کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔وفد نے فارن کوالئفایڈ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے سامنے اٹھاتے ہوئے کورونا ایمرجنسی کے دوران امتحانات کے عدم انعقادکی وجہ سے تمام فارن کوالئفایڈ ڈاکٹروں کو پروویژنل لائسنس جاری کرنے کامطالبہ کیا تاکہ ڈاکٹروں کو ہاوس جاب کرنے کا موقع مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاوس جاب مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹروں سے ون اسٹیپ کلینیکل ایگزام لیا جائے۔رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے وفد کے مطالبات ہمدردی سے سنا اور مطالبات پر پیش رفت کرانے کی یقین دہانی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -