ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی عبدالباقی خان انتقال کر گئے
صوابی(بیورورپورٹ) ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی عبدالباقی خان انتقال کر گئے مرحوم کو جمعہ کے روز موضع تورڈھیر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ محکمہ ایریگیشن صوابی کے اسسٹنٹ ایس ڈی او عابد خان کے والد تھے مرحوم کی رسم قل کل بروز ادا کی جائے گی۔