ڈیرہ،33سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں 53مطلوب اشتہاری گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ماہ مئی2020 میں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ضلع بھر میں 33سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں 53مطلوب اشتہاریوں سمیت148مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من و عن عمل درآمد کی تحت ڈیرہ کے پانچوں سرکلز سٹی، صدر، پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے علاقوں میں 33سرچ آپریشنز اچانک چھاپوں اور کریک ڈان کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 53اشتہاریوں سمیت 148مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ماہ مئی 2020کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈان کے نتیجہ میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 18کلاشنکوف، 2کالاکوف،25رائفلز،50بندوق،103پستول،8چاقو،اور2495مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے۔ آپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ کے3166مکانات اور3ہوٹلز کو چیک کیا گیا جن میں مقیم47غیر رجسٹرڈ افراد اور1ہوٹل کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ضلع کے2925حساس مقامات اور318مرتبہ اڈہ جات کو چیک کرکے28اہم مقامات کی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی نہ ہونے پر مقدمات درج کیے گئے۔منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری کریک ڈان کے دوران پولیس نے ماہ مئی 2020میں 92.558کلو گرام چرس،5.651گرام ہیروئن،120گرام افیون، 15.710کلوگرام بھنگ، 1.537کلو گرام آئس اور38بوتل شراب برآمد کی گئی۔ گزشتہ ماہ میں مختلف کاروائیوں میں پولیس نے819 مقامات پر وقتا فوقتا اچانک چیکنگ کی کاروائیوں میں وی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر چھوٹی بڑی47941گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلز اور68097افراد کا ڈیٹا چیک کرکے1مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا جبکہ 1298افرادکو زیر دفعہ 107/151ض ف اور 1129افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیا گیا۔ انہی کاروائیوں کے دوران مختلف اوقات میں ہوائی فائرنگ کے 11مقدمات درج کرکے11ملزمان بھی پولیس کے نرغے میں آئے۔لاڈ سپیکر کے غلط استعمال پر43مقدمات درج کیے گئے جبکہ قماربازی کے 6مقدمات درج کرکے42جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ میں 23پٹرولیم ایکٹ کے تحت13مقدمات درج کئے گئے جس میں ملوث13افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3427لیٹر ایرانی ڈیزل اور710لیٹر ایرانی پٹرول برآمد ہوا۔ماہ مئی2020 میں سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈیرہ پولیس نے2نان کسٹم پیڈ فیلڈر گاڑیاں،28450لیٹر ڈیزل،5400لیٹر پٹرول،54ٹائر،625کلو گرام بادام چھلکے والے،2448کلو گرام اور 7890کلو گرام زیرہ، جو کہ بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے سمگل کیے جار ہے تھے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔