نئے مالی سال میں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیگا

نئے مالی سال میں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیگا

  

اسلا م آباد (این این آئی)بجٹ 2020-21، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،نئے مالی سال میں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیگا۔ ذرائع وزا رت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ آئندہ مالی سال 5100 ارب روپے کا ہدف رکھا جائے۔ ذرئع کے مطابق ہدف حاصل نہ ہونے کی صورت میں دسمبر 2020 میں منی بجٹ لایا جا سکتا ہے،کورونا ختم ہوتے ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔حکومت کا اندازہ ہے کہ نئے مالی سال میں 4600 ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے جا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کورونا وائرس کے باعث ٹیکس وصولیوں میں 600 ارب روپے کی کمی کا اندازہ ہے،آئی ایم ایف پر و گرام ستمبر تک محفوظ، دسمبر کے اقتصادی جائزے میں مشکلات کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے حکومت کو غیر ضروری اخراجات میں کمی لا نے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہ کرنے کا کہا ہے، آئی ایم ایف کی تجویز ہے،ٹیکس آمدن میں کمی کے باعث حکومتی ا خر ا جات میں مزید کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

منی بجٹ متوقع

مزید :

صفحہ اول -