بلاول بھٹو کا فضل اللہ اور عذرا پیچوہو سے اظہار تعزیت
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق سیکریٹری محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی ہمشیرہ اور صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی نند کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کے نام تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہتھیار صرف حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ہے، جو ہم سے ہمارے پیارے چھین رہا ہے۔شہری احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہ کر اس مہلک وبا کے خاتمے میں اپنا کردار نبھائیں، اپنے پیاروں کو بچائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی