طیارہ حادثہ:94 لاشیں ورثا کے حوالے کرچکے ہیں،مراد علی شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جہاز حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے تھے جن میں سے 94 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 55 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، اس وقت 2 میتیں ایدھی سینٹر اور ایک چھیپا کے سرد خانے میں موجود ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک لاش کی ڈی این اے میچنگ دوبارہ کی جارہی ہے۔