ٖفقیر والی، فاروق آباد، چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 9جاں بحق

ٖفقیر والی، فاروق آباد، چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے 4افراد ...

  

فقیروالی(نمائندہ خصوصی) فقیروالی خوف ناک ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق جادوگر موڑ فقیروالی دو موٹرسائیکل سوار سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گئے تصادم کے نتیجہ میں تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ فقیروالی اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو آرایچ سی فقیروالی پہنچایا گیا جہاں سے انھیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں افراد دم توڑگئے جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت اشفاق احمد،عبدالعزیز اور حاکم علی کے نام سے ہوئی جو بورے والا سے نواحی گاؤں 210 میں آرہے تھے پولیس نے ٹریکٹر تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ٹریفک حادثات

فاروق آباد) نامہ نگار،نمائندہ خصوصی(نواحی علاقہ ڈیرہ ناہرہ مکی موڑ کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم،دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت چار افرادشدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ محمود نامی پچیس سالہ نوجوان اپنی بیوی اور تین بچیوں سمیت موٹر سائیکل پر ننکانہ صاحب سے اپنے سسرال سچاسوداجارہا تھا کہ مکی موڑ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے انہیں بے رحمی سے کچل ڈالا،اس خوفناک تصاد م کے نتیجے میں نوجوان محمود اور اس کی دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ محمود کی بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوگئیں،جبکہ اس حادثہ کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد بھی شدید زخمی ہوئے مگر کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔بعدازاں محمود کی بیوی مہنا ز بی بی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں زندگی کی باز ی ہار گئی جبکہ ان کے خاندان کی واحد نشانی ان کی معصوم بیٹی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے جسکی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے،اس اندوہناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔؎

حادثہ

چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرجس کے نتیجہ میں 2 دوست جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 101/9-Lکے رہائشی 14سالہ فرحان اور 11 سالہ عنصرموٹرسائیکل پر شہر سے واپس گاؤں جارہے تھے کہ گاؤں والی سڑک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ٹریکٹر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مرنے والے دونوں لڑکوں کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -