آٹا اور پٹرول بحران کیلئے ہنگامی طورپر عملی اقدامات اٹھائے جائیں‘ خالد گل

آٹا اور پٹرول بحران کیلئے ہنگامی طورپر عملی اقدامات اٹھائے جائیں‘ خالد گل

  

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی اور صوبائی حکومتیں آٹا بحران اور پیٹرول بحران کے لیے ہنگامی طورپر عملی اقدامات اُٹھائیں۔ الخدمت تاجران پشاور کے صدر خالدگل مہمنداور جنرل سیکرٹری عرفان پراچہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے صورتھال پر اگر بروقت قابو نہ پایا گیا تو خیبرپختونخوا میں آئندہ دنوں میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومت کی غفلت ولاپرواہی سے عوام شدید مشکلات میں گرچکے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ سے جاری کورونا وبا سے عام آدمی کی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور گھر میں چولہ جلانا مشکل ہورہا ہے۔ اب حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بدانتظامی سے عوام مہنگے آٹے کی ضد میں آچکے ہیں جوکہ قابل افسوس ہے۔ عوام کبھی آٹا اور کبھی چینی، پیٹرول کے بحرانوں میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑا۔ حکومت فی الفور پیٹرول بحران کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں اور عوام کو مزید بھرانوں سے نجات دلائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -