سٹیل مل ملازمین کی برطرفی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

سٹیل مل ملازمین کی برطرفی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
سٹیل مل ملازمین کی برطرفی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس 9 جون کو سماعت کرلیے مقرر کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرےگا۔ رجسٹرار آفس نے اسٹیل ملز انتظامیہ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ 3 جون کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی گئی اور اس عمل کے لیے ایک ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا۔
جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ای سی سی کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ارکان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایوان بالا میں حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی گئی۔ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کئے گئے مطالبات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔