کراچی:سندھ پولیس کا 54 سال کا اہلکار کورونا کے باعث جاں بحق

کراچی:سندھ پولیس کا 54 سال کا اہلکار کورونا کے باعث جاں بحق
کراچی:سندھ پولیس کا 54 سال کا اہلکار کورونا کے باعث جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس کے جوان کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق 54 سال کااہلکار کورونا کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سولجر بازار تھانے میں تعینات اہلکار4 جون سے ہسپتال میں زیرعلاج تھا،سندھ پولیس میں کورونا سے شہید اہلکاروں کی تعداد9 ہو گئی ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سندھ پولیس میں 449 پولیس افسران و اہلکار میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 112 اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں اور309 اہلکار قرنطینہ میں ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -