آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید23 جون تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی،کوروناکے باعث احدچیمہ کوعدالت پیش نہ کیا جاسکا۔نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی مین غیرقانونی طور پر فراڈ کرکے شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے گئے،عدالت نے احدچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 23 جون تک توسیع کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -