لاہور:پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کر لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ(پی کے ایل آئی)ہسپتال نے کورونا وائرس کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کر لی ہے، ترجمان پی کے ایل آئی نے کہاہے کہ ہسپتال میں 75 مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھنے کی گنجائش ہے،8وینٹی لیٹرز بھی کورونا وائرس کے مریضوں کےلئے مختص ہیں،ترجمان نے کہاکہ محکمہ صحت کوہسپتال میں گنجائش ختم ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔