کورونا وائرس سے طبی عملہ بھی متاثر، کتنے ڈاکٹر قرنطینہ ہوچکے؟ پریشان کن انکشاف

کورونا وائرس سے طبی عملہ بھی متاثر، کتنے ڈاکٹر قرنطینہ ہوچکے؟ پریشان کن ...
کورونا وائرس سے طبی عملہ بھی متاثر، کتنے ڈاکٹر قرنطینہ ہوچکے؟ پریشان کن انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اب تک کورونا سے 1040ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ گھروں میں قرنطینہ ہو چکے ہیں جبکہ 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جیونیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، صوبہ پنجاب میں باقی صوبوں کے مقابلے میں حالات بہتر ہیں یہاں پر 108ڈاکٹروں اور 108نرسوں سمیت 341طبی عملہ کے لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میں آئندہ چند روز کورونا کے حوالےسے بڑے خطرناک ہیں اور مریضوں کی تعداد لاکھوں میں جاسکتی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -