لاہور ،سروسز ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات چوری کرنےوالے ملزمان گرفتار

لاہور ،سروسز ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات چوری کرنےوالے ملزمان گرفتار
لاہور ،سروسز ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات چوری کرنےوالے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات چوری کرنےوالے ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سروسز ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات چوری کرنےوالے ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے کہاہے کہ امراض قلب اور گردوں کی ادویات چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں، امجد اور زاہد نامی ملزمان ادویات چوری کر رہے تھے موقع پر پکڑ لیا گیا۔
ایم ایس سروسز ہسپتال نے کہاکہ امجد نامی ملزم 7 سال سے ہسپتال کا ملازم ہے، ملزمان 60لاکھ روپے کی ادویات گاڑی میں لاد چکے تھے، دونوں ملزمان سرکاری ہسپتال کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔