نیب کی شہبازشریف کو گرفتار کرنے کی کوشش لیکن دراصل مسلم لیگ ن کے صدر کو کس نے بروقت اطلاع دیدی تھی ؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کے اعلیٰ افسر نے شہباز شریف کو گرفتاری کیلئے چھاپے سے قبل ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا تھا۔
جی این این کے پروگرام ”ویو پوائنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی نیب کی جانب سے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو نیب کی جانب سے ایک افسر نے پہلے ہی پی ٹی سی ایل نمبر سے فون کرکے چھاپے کے بارے میں مطلع کردیا تھا۔
عمران یعقوب خان کا واقفان حال! کیا نیب ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کرنے کے لیے پہنچی تھی؟@imranyaqubkhan @ZafarHilaly pic.twitter.com/zBDqoTMxuX
— GNN (@gnnhdofficial) June 5, 2020
عمران یعقوب نے بتایا کہ نیب کے اعلیٰ افسر کے جس کار خاص کو گرفتاری کے لئے بھجوایا گیا یہ وہی صاحب ہیں جن پر جیل میں مریم نواز کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزامات ہیں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ نیب ٹیم نے ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کے گھر کی مکمل تلاشی بھی نہیں جبکہ جاتی عمرہ میں جانے والے افسر بھی بغیر چھاپے کے واپس گئے۔